پی ٹی آئی پالیسیوں نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا: نواز شریف

23

لاہور:ن لیگ کے رہنما میاں نواز  شریف کاکہنا ہے کہ  پی ٹی آئی پالیسیوں نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔

میاں نوازشریف کی زیرصدارت پارٹی کا مشاورتی اجلاس  ہوا ۔ا س  میں وزیراعظم شہبازشریف ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت دیگر اہم پارٹی رہنما شریک ہیں۔

اجلاس سے بات کرتے ہوئے میاں  نواز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی پالیسیوں نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا، ن لیگ عوام کو بجلی کے بھاری بلوں سے نجات دلائے گی۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ مشکل ترین حالات میں عوام کو ریلیف دینا جانتی ہے، معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا اولین ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ   جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور اب سیاسی منظر نامے پرغور کیلئے ن لیگ کی اہم بیٹھک  ہوئی ۔اس میں  ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر بھی   تبادلہ خیال ہوا۔

تبصرے بند ہیں.