ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر مشاورت ، ن لیگ نے سر جوڑ لیے، اجلاس میں اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا

7

لاہور:ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر مشاورت کے لیے ن لیگ نے سر جوڑ لیے ۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور رانا ثنااللہ سمیت دیگر بھی شریک ہوں گے، مسلم لیگ (ن) کے اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورت حال پر گفتگو ہوگی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے ہنگامی اجلاس آج پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں طلب کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کا ہنگامی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوگا، اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ مریم نواز اور حمزہ شہباز کے علاوہ وفاقی اور صوبائی وزراء، سینئر لیگی قیادت بھی شرکت کرے گی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز  و زیر اعظم شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی  جس میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔  وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جہاں رہائش گاہ پر پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمٰن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جہاں ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سربراہ جے یو آئی کو دوبارہ ساتھ چلنے کی دعوت دی۔

تبصرے بند ہیں.