ممبئی: بالی وڈ کے اداکار شاہ رخ خان پر قسمت کی دیوی مہربان ہے۔ فلموں میں کامیابی کی ضمانت سمجھے جانے والے کنگ خان باکس آفس پر ہی کامیاب نہیں ہوئے بلکہ انڈیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں بھی شامل ہوگئے ہیں۔ اس حوالے سے 2024 کی ہورون انڈیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں جگہ بنا لی ہے۔
ان کے ٹوئٹر پر 44.1 ملین فالوورز ہیں، یہ تعداد اس فہرست میں شامل تمام ارب پتیوں اور مشہور شخصیات سے زیادہ ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 58 سال کی عمر میں اداکار کی مجموعی دولت کا تخمینہ تقریباً 7,300 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔شاہ رخ خان کی اس فہرست میں شمولیت کا سبب ان کی مختلف شعبوں میں کامیاب سرمایہ کاری ہے، جن میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کرکٹ ٹیم اور پروڈکشن کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ شامل ہیں۔
شاہ رخ خان کا یہ سفر آسان نہیں تھا۔ ان کی ساتھی اداکارہ اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی شریک مالک جوہی چاولہ کے مطابق، ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب مالی مشکلات کے باعث انہیں اپنی گاڑی بیچنی پڑی تھی کیونکہ ای ایم آئیز ادا نہیں ہو رہی تھیں۔
دوسری جانب لسٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال بالی وڈ کے مہنگے ترین سینئر اداکار امیتابھ بچن اور ان کے خاندان کی کل دولت 1600کروڑ رہی جکہ بگ بی اپنی سرمایہ کاری سے بڑے پیمانے پر منافع بھی کماتے ہیں۔اگر دونوں سپر ہٹ اداکاروں کی دولت کا موازنہ کیا جائے تو شاہ رخ خان کی کمائی امیتابھ بچن سے 356 فیصد زیادہ ہے۔
اس فہرست کے مطابق اداکارہ جوہی چاولہ اور ان کا خاندان 4600 کروڑ کی دولت کا مالک ہے جو شاہ رخ خان کے بعد دوسرے نمبر پر رہی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.