کراچی: ڈیپ ڈپریشن سائیکلون کی شکل اختیار کرگیا ہے اور کراچی میں اس وقت تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسنا کراچی کے جنوب مشرق میں 170 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔اس وقت سائیکلون کے زیر اثر شہر میں 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ ساحلی علاقوں میں ہوا کی شدت 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات بارشوں کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ اس سمندری طوفان کی سمت بلوچستان، عمان کی جانب ہے۔ بارشیں اسی سسٹم کے زیر اثر ہورہی ہیں۔شاہراہ فیصل پر تیزہواؤں کے جھکڑ چلنے سے متعدد درخت گرگئے۔ سڑک پر درخت گرنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
تبصرے بند ہیں.