جب رسیدیں دکھانے کا کہتے ہیں تو یہ چیختے ہیں، واضح کر دوں آپ کے لیڈر کو این آر او نہیں ملے گا: احسن اقبال
اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہےکہ جب رسیدیں دکھانے کا کہتے ہیں تو یہ چیختے ہیں، واضح کر دوں آپ کے لیڈر کو این آر او نہیں ملے گا۔قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ جب رسیدیں دکھانے کا کہتے ہیں تو یہ چیختے ہیں، واضح کر دوں آپ کے لیڈر کو این آر او نہیں ملے گا۔
انہوں نے مزید کہاکہ عدالتوں میں جا کے اپنی بے گناہی ثابت کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اصل میں این آر او مانگ رہے ہیں، واضح کر دوں آپ کے لیڈر کو این آر او نہیں ملے گا۔
و فاقی وزیر احسن اقبال نے اپوزیشن لیڈر کی تقریر کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جیل کے جس سیل میں بانی پی ٹی آئی نےمجھے مہمان رکھا تھا وہ اب اسی سیل میں خود مہمان ہیں ۔ میرے خاندان کو وہاں پانچ پانچ گھنٹے ملاقات کے لیے بٹھائے رکھا جاتا تھا ہمیں تو کسی وکیل سے ملنے کی اجازت نہیں تھی ۔
تبصرے بند ہیں.