سانگھڑ: سندھ میں تیل وگیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کرلیاگیاہے۔ او جی ڈی سی ایل نے صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کیا ہے۔
واضح رہے کہ 29 جولائی کو ہنگری کی آئل اینڈ گیس پبلک لمیٹڈ کمپنی (ایم او ایل) نے خیبرپختونخوا میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کئے تھے۔
ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق بلوچ کنواں- 2 سے 388 بیرل یومیہ خام تیل اور 68 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس کی دریافت ہوگی، بلوچ کنواں -2 کی کھدائی فروری 2024 میں شروع کی گئی، 3920 میٹر تک کھدائی کرنے کے بعد تیل وگیس کے ذخائر دریافت ہوئے۔
ہنگری کی آئل اینڈ گیس پبلک لمیٹڈ کمپنی ایم او ایل گروپ نے خیبر پختونخوا میں ٹی اے ایل بلاک میں راز گیر ون کنویں کی کھدائی کے دوران تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کئے۔
ترجمان نے کہا کہ او جی ڈی سی ایل سنجھورو بلاک کے سمیر فارمیشن میں مزید کنویں کھودنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
تبصرے بند ہیں.