اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کے لیے تین نئے جیل افسران تعینات

40

راولپنڈی:اڈیالہ جیل میں  بانی  پی ٹی آئی  اور بشریٰ بی بی کے لیے تین نئے جیل افسران تعینات کر دیے گئے۔

محکمہ جیل خانہ جات نے افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اور تینوں افسران نے فوری طور پر نئی تعیناتیوں کا چارج سنبھال لیا ہے۔

گریڈ 17 کے علی امیر شاہ کو ایڈیشنل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تعینات کردیا گیا جہاں ان کی تعیناتی پنجاب سول سرونٹس ایکٹ 1974 کی شق 9 کے تحت کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ گریڈ 17 کے سبطین شاہ کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو اڈیالہ جیل تعینات کر دیا گیا جبکہ گریڈ 16 کی خاتون آفیسر زیب النسا کو لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تعینات کر دیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.