اسلام آباد:اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشدندیم کو ہلال امتیاز سے نواز دیاگیا۔
ہلال امتیاز سے نوازنے کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی۔ ایوان صدر میں صدرمملکت آصف علی زرداری نے قومی ہیرو کو اعزاز سے نوازا۔
ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو میں تاریخی ریکارڈ بنایا تھا اور پاکستان کو چالیس سال بعد گولڈ میڈل جتوایا۔
ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں جیولن 92.97میٹردورپھینکا تھا۔
تبصرے بند ہیں.