اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کاکہنا ہے کہ خوارجیوں سے مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہاکہ خوارجیوں سے مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ
افغان حکومت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے، افغان حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ علاقائی شراکت داروں کی مشاورت کے بغیر نہیں کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں بھارت سمیت تمام رکن ممالک کے سربراہان کو دعوت نامے بھیج دیے گئے ہیں، ان میں سے کچھ دعوت ناموں ہر کنفرمیشن بھی موصول ہوئی ہے، ایس سی او سربراہان مملکت کونسل اجلاس 15 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ فلسطین میں فوری جنگ بندی کی جائے، فلسطین میں جاری ظلم کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان کا فلسطین سے متعلق واضح مؤقف ہے، پاکستان اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتا ہے، پاکستان کے بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات نہیں۔
ممتاز زہرا بلوچ کا کاکہنا ہے کہ آئی پی گیس پائپ لائن کے حوالے سے پاکستان اور ایران رابطے میں ہیں، چین سے حاصل شدہ قرضے طویل المدتی اور کم شرح سود ہر ہیں، پاکستان تمام چینی شہریوں اور منصوبوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، پاکستان کے برطانیہ سے قریبی اور دیرینہ تعلقات ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بنگلہ دیشی عوام درپیش چیلنجز کا مقابلہ خود کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اگربنگلہ دیش کی جانب سے کسی قسم کی مدد درخواست کی گئی تو مثبت جواب دیں گے، پاکستان بنگلہ دیشی عوام کے لیے بھرپور احترام کے جذبات رکھتا ہے پاکستان یقین رکھتا ہے کہ بنگلہ دیشی عوام اپنے مسائل کو خود حل کر سکتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.