جاپان میں طاقتور ترین سمندری طوفان کا خطرہ ،ہنگامی حالت کا الرٹ جاری

14

ٹوکیو  :جاپان میں طاقتور ترین سمندری طوفان شانشان کے خطرے پر ہنگامی حالت کا انتباہ جاری کر دیا گیا ہے۔

 

طوفان کے زیر اثر جنوب مغربی ساحلی علاقوں میں شدید بارشیں جاری ہیں جبکہ  طوفان 180 کلومیٹر فی گھنٹہ  کی رفتار کی ہواؤں کے ساتھ جزیرے کیوشو کی طرف بڑھ رہا ہے۔

 

کیوشو جزیرے میں درجنوں مقامی اور سیکڑوں بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ متعدد ٹرینیں بدھ سے جمہ تک روک دی گئی ہیں۔

 

سمندری طوفان سے متاثر ہونے والے علاقوں سے 8 لاکھ سے زائد افراد کے انخلا کے احکامات دے دیے گئے ہیں اور طوفان کے راستے میں آنے والے علاقوں میں درجنوں فیکٹریاں بند کر دی گئی ہیں۔

 

حکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے باعث طوفانی ہواؤں، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ  بھی ہے۔ آئندہ ایک دو روز میں کیوشو جزیرے سے ٹکرانے کے بعد طوفان ٹوکیو سمیت مشرقی اور وسطی علاقوں کی طرف جانے کا امکان ہے۔

تبصرے بند ہیں.