کراچی میں 2 سے 3 دن میں 200 ملی میٹر تک بارش کی پیشگوئی

13

لراچی:محکمہ موسمیات  نے کراچی میں 2 سے  3 دن  میں  200 ملی میٹر تک  بارش کی پیشگوئی کردی۔ کراچی سمیت سندھ کےکئی مقامات پر 31 اگست تک  بارش کا امکان ہے، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  موسلادھار  بارش ہوسکتی ہے۔

 

سردار سرفراز کا کہنا ہےکہ کراچی میں 2 سے 3 دن میں 150 سے 200 ملی میٹربارش کا امکان ہے، کراچی میں کل صبح یا دوپہر کے بعد تیز بارش کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق  ٹھٹہ میں بھی اگلے 2 سے 3 دن میں تیزبارش کا امکان ہے، ٹھٹہ  اور سجاول میں 300 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوسکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق اگلے 2 سے3 دن میں سمندر میں تغیانی رہنےکا بھی امکان ہے۔

خیال رہےکہ مون سون سسٹم کے سبب سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر تھرپارکر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ننگرپارکر میں گزشتہ 3 دن میں 200 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر تھرپارکر کے مطابق تین دن میں مٹھی میں بھی 150 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ دریا کے دوسری طرف کے اضلاع کیرتھر رینج ، قمبر شہدادکوٹ، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو  اور  جامشورو میں بھی خطرہ ہے، کراچی میں بھی خطرہ ہے، ہر ضلع میں کابینہ کے لوگ فوکل پرسن مقرر کیے ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.