عارف علوی اختلافات ختم کروانے کیلئے متحرک،پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں اوررابطے شروع کردیے

42

اسلام آباد:سابق صدر عارف علوی  پاکستان تحریک انصاف میں  اختلافات ختم کروانے کے لیے متحرک  ہوئے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے ناراض پارٹی رہنمائوں سے رابطے اور ملاقاتیں  کرنا شروع کردی ہیں۔اس معاملے میں ڈاکٹر عارف علوی کاکہنا ہےکہ   بانی اور پارٹی مشکل میں ہے احتیاط کی جائے۔

ذرائع کے مطابق  ڈاکٹر عارف علوی نے پی ٹی آئی نے رہنماؤں سے رابطے کئے ہیں جس کی تصدیق عاطف خان نے بھی کی ہے۔

عارف علوی نے سابق وزیر شکیل خان اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر سے رابطہ کیا اور پارٹی رہنماؤں سے ایک دوسرے کے خلاف بیان نہ دینے کی درخواست کی۔

تبصرے بند ہیں.