پی ٹی آئی کا 15 ستمبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان ، اجازت کےلیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے دی
لاہور: پی ٹی آئی نے 15 ستمبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کیا ہے اوراس کی اجازت کےلیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے دی ہے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے پہلے 27 اگست کو لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا جسے ملتوی کردیا گیا تھا۔
پارٹی ذرائع کاکہنا ہےکہ لاہور میں جلسے کےلیے تحریک انصاف نے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق درخواست پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے دی گئی ہے۔
اس بارے میں پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا کا کہنا تھا کہ 8 ستمبر کے اسلام آباد جلسے کے بعد لاہور میں جلسے کا اعلان کریں گے۔ تحریک انصاف اپنی تمام توجہ اسلام آباد جلسے پر رکھے گی۔
تبصرے بند ہیں.