ملک میں انٹرنیٹ کب تک سست رہے گا؟ پی ٹی اے نے بتا دیا

88

اسلام آباد:ملک میں انٹرنیٹ کب تک سست رہے گا؟ پی ٹی اے نے اس بارے میں بتادیا ہے۔ پی ٹی اے نے دو سب میرین کیبلز میں خرابی کو انٹرنیٹ کی سست روی کی وجہ قرار دیا ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز ”اکتوبر کے اوائل“ تک سست رہنے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ   پی ٹی اے  کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں جاری انٹرنیٹ کی سست روی کی بنیادی وجہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر جوڑنے والی سات بین الاقوامی سب میرین کیبلز میں سے دو (ایس ایم ڈبلیو -4 اور اے اے ای – 1) میں خرابی ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق سب میرین کیبل اے اے ای۔1 کی مرمت کر دی ہے، انٹرنیٹ کی صورتحال بہتر ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.