تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اختیار ڈپٹی کمشنر کو دے دیا گیا

47

کراچی: تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اختیار ڈپٹی کمشنر کو دے دیا گیا۔سندھ میں بارشوں کی وجہ سے  تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اختیار ڈپٹی کمشنر کو دے دیا گیا ہے۔ فیصلہ سندھ بھر میں بارشوں سے پیدا صورتحال کے پیش نظر کیا گیاہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کا صوبے کے تمام ضلعی ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔ خط میں کہا گیا کہ بارشوں سے پیدا صورتحال میں تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو ہو گا۔

محکمہ تعلیم کے مطابق ڈپٹی کمشنرز تعلیمی اداروں میں تعطیل سے متعلق خود فیصلہ کر سکتے ہیں۔  ڈپٹی کمشنرز محکمہ تعلیم سے مشاورت کے بعد ضلع میں چھٹی کرانے کا مجاز ہو گا۔

تبصرے بند ہیں.