لاہور : جنوبی افریقی ویمن کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ستمبر کے تیسرے ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی اور یہ سیریز ملتان میں کھیلے جانے امکان ہے۔
پی سی بی زرائع کے مطابق کیمپ یکم ستمبر سے ملتان میں شروع ہو گا جس میں دونو ں ٹیمیں سیریز کھیلنے کے بعد دونوں دبئی روانہ ہو جائیں گی۔
واضح رہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ ہے۔آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 3 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔
پاکستانی ویمن ٹیم 3 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی، ایونٹ کا فائنل 20 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.