ملک بھر میں آ ج سے31 اگست تک طوفانی بارشوں کا امکان

52

لاہور : ملک بھر میں آج اور کل طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔بارشوں کا نیا سلسلہ 31اگست تک ملک کے مختلف شہروں میں برسے گا ۔

 

بیشتر علاقوں میں تیز ہوا ئے    اور کہیں کہیں آندھی چلنے  کا امکا ن ہے دوسری جانب   مختلف   شہرو ں میں موسلادھار بارش  کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے ۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ گجرات  بھارت  کے شمال میں اور گرد و نواح میں ہے اور مزید مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے۔  ہواکے کم دباؤ کی وجہ سے ملک کے جنوبی ، وسطی اور بالائی حصوں میں مون سون کی ہوائیں داخل ہو رہی ہیں جبکہ  ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہوائیں اثر انداز ہو رہی ہیں۔

 

پی ڈی ایم اے نےپنجاب میں مزید مون سون بارشوں کا الرٹ  بھی جاری کر دیا ۔حکام کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات میں بارشیں متوقع ہیں جبکہ ڈیرہ غازی خان، ملتان اور بہاولپور ڈویژن میں موسلادھار بارش اور سیلاب کا خدشہ ہے۔

 

پی ڈی ایم اے کی جانب سے سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیروں کو  30 اگست تک سمندر میں جانے سے گریز کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.