اسکاٹ اربوم نے کراچی میں امریکی قونصل جنرل کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

21

کراچی:اسکاٹ اربوم نے باضابطہ طور پر امریکی قونصل خانہ کراچی میں قونصل جنرل کے عہدے کا چارج سنبھال لیا، جس سے امریکا اور پاکستان کے درمیان جاری سفارتی تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

 

 

 

 

 

اسکاٹ اربوم وسیع تر تجربہ کے ساتھ نئی ذمہ داری سرانجام دینے آئے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو آف ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشین افیئرز میں بطور آفیس ڈائریکٹر خدمات انجام دی ہیں، جو خطے میں مختلف ممالک کے ساتھ امریکا کے باہمی تعلقات سے متعلق امور کی نگرانی کرتا ہے۔

 

 

 

 

 

اس سے قبل انہوں نے دفتر برائے کورین امور میں ڈپٹی ڈائریکٹر اور تائیوان میں امریکی انسٹی ٹیوٹ میں ڈپٹی پولیٹیکل چیف کی ذمہ داریاں ادا کیں، جبکہ وہ دفتر برائے کورین امور میں ڈی پی آر کے یونٹ چیف بھی رہ چکے ہیں۔

 

 

 

 

 

علاوہ ازیں وہ چین کے بیجنگ، بارباڈوس کے برج ٹاؤن اور یوکرین کے کیف میں بھی غیرملکی عہدہ دار کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

 

 

 

اسکاٹ اربوم نے فارن سروس میں قدم رکھنے سے قبل قازقستان میں بطور امن رضاکار انگریزی کی تعلیم دیتے ہوئے بین الاقوامی تعلیم میں خدمات انجام دیں۔

 

 

 

 

انہوں نے جارج ٹاؤن کے اسکول آف فارن سروس میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد ہاورڈ یونیورسٹی اور نیشنل وار کالج سے ماسٹر کی ڈگریاں حاصل کیں۔ ان کی اہلیہ سونیا اس وقت پیشے سے استاد اور سابقہ امریکی سفارتکار ہیں، جبکہ ان کی دو بیٹیاں کالج میں زیر تعلیم ہیں۔

 

 

 

 

اسکاٹ اربوم نے قونصل جنرل کے عہدے کا آغاز امریکا اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کی 77ویں سالگرہ کے موقع پر کیا جس کا مقصد امریکا اور پاکستان کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

 

 

 

انہوں نے اقتصادی سرمایہ کاری میں اضافے، تجارتی تعاون اور فریم ورک برائے سبز اتحاد کی اہمیت پر زور دیا۔

 

 

 

یہ اسٹریٹجک شراکت داری دونوں ممالک کےلیے باہمی فوائد فراہم کرنے اور امریکا اور پاکستان کے شہریوں کے درمیان عوامی سطح پر تعلقات کو فروغ دینے کےلیے بنائی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.