پاک ایران گیس پائپ لائن ،تحفظات دور کیے جائیں: راجہ پرویز اشرف

19

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے مطالبہ کیا ہے کہ وزارتِ خارجہ پاک ایران گیس پائپ لائن سے متعلق امریکی حکام سے بات کر کے فوری طور پر ایرانی قیادت کے تحفظات دور کرے۔

 

 

 

انہوں نے گیس پائپ لائن معاملے پر ایران کے عالمی ثالثی عدالت جانے کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 

 

 

انہوں نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن کی تکمیل سے پاکستان توانائی بحران سے نکل سکتا ہے۔

 

 

 

سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے اپنے سابق دور میں اس پراجیکٹ کی بنیاد رکھی تھی، صدرِ مملکت اس حوالے سے وزارتِ خارجہ اور توانائی کے حکام سے رپورٹ طلب کریں۔

تبصرے بند ہیں.