راولپنڈی :خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے دوران 25 فتنہ الخوارج
کو ہلاک کردیا جبکہ 4 جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن فتنہ الخوارج لشکر اسلام اور جماعت الاحرار کی موجودگی پر کیا گیاجبکہ آپریشن میں خارجی سرغنہ ابوذر عرف صدام بھی مارا گیا۔ اس آپریشن میں فتنہ خوارج کے 11 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرکےعلاقے تیراہ میں خفیہ اطلاعات پر یہ آپریشن کیا۔
تبصرے بند ہیں.