اسلام آباد: اسلام آباد کے علاقے ہمک میں فیکٹری کی چھت گر گئی جس سے 5 مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے، دو کو بچالیا گیا
ریسکیو حکام کے مطابق رات بھر بارش کے باعث مطابق وئیر ہاوس کی چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی تعداد پانچ ہو گئی۔ایک مزدور ابھی بھی ملبے کے نیچے ہے جسے تلاش کیا جا رہا ہے، حادثے میں آٹھ مزدور متاثر ہوئے جن میں سے 2 کو ریسکیو کر لیا۔
افسوسناک واقعے میں جاں بحق اور زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.