لاہور:پنجاب میں ہمت کارڈ کا اجرا کردیاگیا۔ 65 ہزار خصوصی افراد کو اے ٹی ایم کارڈ دیا جائے گا۔ محکمہ سوشل ویلفیئر اور بینک آف پنجاب کے درمیان مفاہمت کی یادداشت (ایم او یوز) پر دستخط کر دیے گئے، اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نواز بھی موجود تھیں۔
ایم او یو پر سیکریٹری سوشل ویلفیئر اور بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود نے دستخط کئے۔سپیشل افراد کو ہمت کارڈ کے ذریعے ہر سہ ماہی میں 10500 روپے ادا کیے جائیں گے۔پہلےمرحلےمیں 40 ہزار اور دوسرے مرحلے میں 25 ہزار افراد کو ہمت کارڈ جاری ہوں گے.
مستحق خصوصی افراد کے لیے ہمت کارڈ میں خواتین کے لیے 30 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔مریم نواز نے ہمت کارڈ کے ذریعے 15 ستمبر تک ادائیگی شروع کرنےکی ہدایت کر دی۔
تبصرے بند ہیں.