7 ستمبر کو ’یوم الفتح‘ منانے کا اعلان،مولانافضل الرحمان

10

اسلام آباد:قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کے 50 سال مکمل ہونے پر مولانافضل الرحمان نے 7 ستمبر کو ’یوم الفتح‘ منانے کا اعلان کر دیا۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 7 ستمبر کو قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کے 50 سال مکمل ہورہے، اس موقع پر مینار پاکستان لاہور میں گولڈن جوبلی تقریب کا انعقاد ہورہا ہے،50 سالہ یادگار تقریب کو ’یوم الفتح‘ کے نام سے منائیں گے۔

 

انہوں نے  کہا کہ اس سے پہلے 22 اگست کو سپریم کورٹ میں تاریخی فتح نصیب ہوئی، جمیعت علماء اسلام، وفاق المدارس دیگر دینی تنظیموں کے کارکنان اس کانفرنس کے لئے تحریک چلائیں گے ۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس دُگنے جذبے سے سرشار قوم یکجہتی اورختم نبوت ﷺ کے لئے مینار پاکستان میں جمع ہوں ۔

 

 

مولانا فضل الرحمان نے بلوچستان میں دہشت گردی کے مختلف واقعات پر افسوس کااظہار کیا کہا کہ موسی خیل ،قلات،مستونگ اور بولان میں دہشت گردی کے مختالہ واقعات افسوسناک ہیں، درجنوں افراد دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے ۔

 

انہوں نے کہا کہ صوبائی ومرکزی حکومت امن وامان کے قیام میں ناکام اپنے مفادات کے تحفظ میں مصروف ہے، مقتولین کے ورثاء سے اظہار تعزیت کرتا ہوں ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں دہشت گرد کھلم کھلا پھر رہے ہیں۔ دعاہے کہ اللہ کریم لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے

تبصرے بند ہیں.