اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف کاکہنا ہےکہ شنگھائی کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی تو بھارتی وزیرا عظم کوبلانا پڑے گا۔ خواجہ آصف نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شنگھائی کانفرنس اسلام آبا میں ہوگی تو بھارتی وزیر اعظم کو بلانا پڑے گا۔
انہوں نے مزید کہاکہ دہشت گردی کے ذریعے ہمیں کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ بلوچستان میں کئی دفعہ دوسرے صوبوں سے آنیوالے لوگوں کو شناخت کرکے قتل کیاگیا۔ بلوچستان میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔
ان کامزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں فوجی آپریشن ہوئے ہیں ان واقعات کو جھٹلایا نہیں جاسکتا۔ ا ن کاکہنا تھاکہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 28 اگست کونہیں ہورہا اگلے ہفتے ہوگا۔
اکبر بگٹی کی شہادت کے بعد بلوچستان میں حالات کافی خراب ہوئے۔ بلوچستان کے لوگ ترقی کی رفتار میں پیچھے رہ گئے، دوسرے صوبوں کو کوئی قصور نہیں ہے۔
تبصرے بند ہیں.