کراچی: اداکارہ مریم نفیس کاکہنا ہے کہ مردوں نے ایسا ماحول بنا دیا ہے کہ خواتین پاکستان میں غیر محفوظ ہوگئی ہیں۔ مریم نفیس نے پوڈ کاسٹ انٹرویو میں کہاکہ مردوں نے ایسا ماحول بنا دیا ہے کہ خواتین پاکستان میں غیر محفوظ ہوگئی ہیں۔
ان کاکہنا تھاکہ پاکستانی قوم کی اکثریت کرپٹ، کاہل اور اعتبار کے قابل نہیں ہے۔ ہم کرپٹ ہیں اور یہاں کوئی کام بھی میرٹ پر نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ میں کراچی کے سسٹم سے خوش نہیں۔ کراچی دنیا کا دوسرا سب سے خطرناک شہر بن چکا ہے۔ یہاں کے لوگ اچھے ہیں تاہم کوئی اونرشپ لینے کو تیار نہیں۔ پاکستان میں خود کو غیرمحفوظ تصور کرتی ہوں۔ مردوں نے پاکستان میں خواتین کے لیے غیر محفوظ ماحول بنایا ہے۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں صرف سیاسی عدم استحکام اوردیگر مسائل ہی نہیں بلکہ اغوا، ہراساں کرنا ، زیادتی اور قتل جیسے سنگین اور تشویشناک مسائل بھی موجود ہیں۔ صحت کی سہولیات بھی میسر نہیں اور بچوں کو تعلیم دلوانا بھی مشکل کام ہے۔
تبصرے بند ہیں.