اسلام آباد:سائبر سکیورٹی کی یقین دہانی کے لیے اہم اقدام کیاجارہاہے،ٹیلی کام آپریٹرز کا آڈٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی معیار کی کمپنیوں سے کرائے جانے والے سائبر سکیورٹی آڈٹ کا حتمی جائزہ پی ٹی اے لے گا۔ ٹیلی کام آپریٹرز کی سائبر سکیورٹی کا تمام تکنیکی پہلوؤں سے جائزہ لیا جائے گا۔ ٹیلی کام آپریٹرز کے سٹاف کی سکیورٹی کلیئرنس بھی دیکھی جائے گی۔
سائبر سکیورٹی فریم ورک کے تحت یہ جائزہ بھی لیا جائے گا کہ فائر وال لگی ہے یا نہیں ہے۔ ذرائع کامزید کہنا ہےکہ ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے پی ٹی اے کے سائبر سکیورٹی فریم ورک پر عمل درآمد کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.