لاہور :پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپیئنز کپ ٹیموں کے پانچ مینٹورز کا اعلان کردیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق مینٹورز میں مصباح الحق،ثقلین مشتاق،سرفرازاحمد،شعیب ملک اور وقاریونس شامل ہیں۔اس بارے میں بورڈکا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ایک شفاف عمل کے ذریعے تین سال کےمعاہدے کے تحت کیا گیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پانچوں کرکٹرز کھیل کےوسیع تجربےسےمالا مال ہیں جو پاکستان کی کرکٹ کےلیےمفید ثابت ہوگا۔انہو ں نے مزید کہا کہ پی سی بی پاکستان کی کرکٹ کو مضبوط ڈومیسٹک ڈھانچےکےذریعے مضبوط کرنےکےلیےپرعزم ہے۔
واضح رہے کہ ان مینٹورز کا پہلا اسائنمنٹ12 ستمبر سےفیصل آباد میں شروع ہونےوالاچیمپئنزون ڈے کپ ہوگا۔
تبصرے بند ہیں.