لاہور: پاکستان کے ترقی پسند اور انقلابی شاعر احمد فراز کی آج16ویں برسی منائی جا رہی ہے۔
معروف شاعر 12 جنوری 1931 کو کوہاٹ میں پیدا ہوئے، ان کا اصل نام سید احمد شاہ تھا۔احمد فراز نے اردو، فارسی اور انگریزی ادب سمیت متعدد زبانوں میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔
احمد فراز کی مشہور تصانیف میں تنہا تنہا، دردِ آشوب، نیافت، شب خون، مرے خواب ریزہ ریزہ اور جاناں جاناں شامل ہیں۔انہیں اردو زبان میں ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے آدم جی ادبی ایوارڈ، ستارہ امتیاز اور ہلال امتیاز سمیت متعدد اعزازات سے نوازا گیا۔
احمد فراز 25 اگست 2008 کو گردے فیل ہونے کے باعث اسلام آباد میں انتقال کر گئے تاہم ان کی شاعری کا سحر آج بھی برقرار ہے۔
تبصرے بند ہیں.