حویلی کہوٹہ سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس حادثے کاشکار،29 افراد جاں بحق

82

راولپنڈی: حویلی کہوٹہ سے راولپنڈی آ نے والی مسافر بس کھائی میں گرنے سے 29افراد جا ں بحق جبکہ ایک فرد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

 

مقامی زرائع کے مطابق مسافر بس کو حادثہ پانہ پل کے قریب پیش آ یا ، بس میں 30افراد تھے تاہم ابھی تک حادثے کی وجوہات معلوم نہ ہو سکیں۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے پولیس اور ریسکیو حکام کو حادثے کے مقام تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت میتوں اور زخمی کو بس سے نکال کر اسپتال پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

یاد رہے کہ کچھ دیر قبل ایران سے آنےوالی زائرین کی بس مکران کوسٹل ہائی وے پر لسبیلہ کے قریب کھائی میں جا گری  تھی جس میں 12 افراد جاں بحق  ہو ئے جبکہ 35 افراد  زخمی ہو گئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.