امیر بالاج ٹیپو قتل کیس: مرکزی ملزم احسن شاہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا

19

لاہور: امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس کا مرکزی ملزم احسن شاہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔

 

پولیس کے مطابق سی آئی اے ٹیم ملزم احسن شاہ کو شادباغ کے علاقے میں نشاندہی کے لیے لے جا رہی تھی، راستے میں ملزم  کےنامعلوم ساتھیوں نے چھڑانے کے لیے پولیس پر حملہ کردیا۔ ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے مطابق ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ سے احسن شاہ زخمی ہوا، اسے اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔

 

ڈی ایس پی نے کہا کہ  ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے تاہم فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

 

یاد رہے کہ چند ماہ قبل ہلاک ملزم نے معروف بزنس مین میر بالاج ٹیپو کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا

تبصرے بند ہیں.