پشین میں پولیس لائن کے قریب دھماکہ،2بچے جاں بحق

12

پشین:   بلوچستا ن کے علا قے پشین میں پولیس لائن کے قریب دھماکے سے دو بچے جاں بحق  ہو گئے ۔

 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا پولیس لائن کے قریب ہوا ہے۔ دھماکے میں پانچ پولیس اہلکاروں سمیت بارہ افراد زخمی ہو ئے  ۔

 

دھماکے  کےباعث  ایک  گاڑی اور موٹرسائیکل تباہ ہوگئیں۔

 

پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ تحقیقاتی اداروں کی ٹیم وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور صورتحال کا  جائزہ لے رہی ہیں۔

 

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.