امریکہ نے پاکستان کو سیلاب بحالی کے لیے 215 ملین ڈالر مہیا کیے، ترجمان امریکی سفارتخانہ

19

اسلام آباد: ترجمان امریکی سفارت خانہ جوناتھن لالی کا اپنے ایک  بیان میں  کہناہے کہ امریکہ نے پاکستان کو سیلاب بحالی کے لیے 215 ملین ڈالر مہیا کیے۔

 

یک بیان میں جوناتھن لالی نے کہا ہے کہ لاکھوں پاکستانی بچے غذاءی قلت کاشکار ہیں، 100 ملین ڈالرز غذائی قلت سے نمٹنے کے لیے دیے گئے۔ پاکستانی بچوں میں غذاءی قلت دوری پر امریکی تعاون، غذاءی قلت دورکرنے میں پاکستان  کے ساتھ   مل کرکا م کررہےہیں۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ12 ہنگامی غذائی مراکز قاءم کیے ہیں، ہنگامی غذاءی مراکز سندھ اور بلوچستان میں قاءم کیے گئے ہیں، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے 486 ٹن غذائی پیکٹ حکام کے حوالےکیے، امریکہ نے سیلاب بحالی کے لیے 215 ملین ڈالر مہیا کیے۔

 

ترجمان کا کہنا ہے کہ 74 ہزار سے زائد حاملہ خواتین کی دیکھ بھال کی گئی، صحت کی سہولتوں کے لیے بلوچستان اور سندھ میں 12 نیوٹریشن مراکز قائم کیے گئے، رواں سال امریکی سفیر نے مزید 486 ٹن فوڈ 39 ہزار بچوں کے لیے فراہم کیا۔

 

تبصرے بند ہیں.