سکھر: ایران میں ٹریفک حادثے میں شہید پاکستانی زائرین کی میتیں اور زخمی افراد آج سکھر ائیرپورٹ پہنچیں گی۔
ڈی سی سکھر کے مطابق 28 شہدا کی میتیں آج سکھر ائیرپورٹ پہنچیں گی، حادثے کے 15 زخمی بھی خصوصی طیارے پر سکھر ائیرپورٹ پہنچیں گے۔زخمیوں اور میتوں کو ایمبولینس کےذریعے اپنے آبائی علاقوں کو روانہ کیا جائے گا۔
ڈی سی سکھر کا کہنا ہے کہ 10 میتیں لاڑکانہ، 6 کشمور، 4 خیر پور، 3 کراچی، 3 قمبر شہداد کوٹ، ایک دادو اور ایک میت جامشورو روانہ کی جائے گی۔ اسی طرح 8 زخمی فراد کا لاڑکانہ، 5 قمبر کا شہداد کوٹ، 4 کا خیرپور، 3 کا دادو سے تعلق ہے۔
یاد رہے کہ دو روز پہلے پاکستانی زائرین کی بس کو ایران میں حادثہ پیش آیا تھا، جس میں 28 افراد شہید ہوئے تھے۔
تبصرے بند ہیں.