لاہور : بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے وقت زمان پارک کے باہر پولیس افسران پر تشدد کے مقدمےمیں شیخ امتیاز کو گرفتار کر لیا گیا۔
شیخ امتیاز کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی ۔تفتیشی افسر کی جانب سے کہا گیا کہ ملزم شیخ امتیاز سے ڈنڈا برآمد کرنا ہے جس کے لیے ملزم کا پولی گرامیٹکٹ ٹیسٹ کرایا ہے۔
ملزم کے وکیل کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی گئی ،ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے اس پرانے مقدمہ میں مطلوب ہونے کا ایک سال تک زکر نہیں کیاتھا جبکہ شیخ امتیاز کو گزشتہ روز ہی پی ٹی آئی احتجاج کی وجہ سے گرفتار کیاگیا ہے ۔وکیل کا مزید کہنا تھا کہ انہیں اب جھوٹے مقدمہ میں ڈال دیا گیاہےتاہم انہیں اس مقدمہ سے ڈسچارج کیا جائے۔
بعد ازاں عدالت نے ملزم کےجسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
تبصرے بند ہیں.