رحیم یار خان ، کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کا پولیس کی گاڑیوں پر حملہ، 11 اہلکار شہید

37

رحیم یار خان:رحیم یار خان  کے  کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں  نے  پولیس کی گاڑیوں پر حملہ  کردیا۔ اس حملے میں 11 اہلکار شہید  ہوگئے ۔ صادق آباد میں کچے کے علاقے ماچھکہ میں انتہائی افسوسناک سانحہ پیش آیا جہاں ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس کی دو گاڑیوں پر حملہ کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق 2 پولیس موبائلوں میں 15 سے زائد پولیس اہلکار سوار تھے اور ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد واپس جا رہے تھے۔ذرائع  کے مطابق  پولیس کی گاڑیاں بارش کے پانی میں پھنس گئی تھیں اور ڈاکوؤں نے گاڑیوں کو نشانہ بنانے کے لئے راکٹ لانچرز کا استعمال کیا ۔

حملے کے بعد رحیم یار خان پولیس نے بھاری نفری علاقے میں طلب کرلی ہے۔

تبصرے بند ہیں.