شیخ حسینہ واجد کا سفارتی پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ

14

ڈھاکہ :شیخ حسینہ واجد کا سفارتی پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کے اراکین پارلیمنٹ کو سفارتی پاسپورٹ 5 سال کے لیے یا پھر ان کی مدت تک فراہم کیے جاتے ہیں۔

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے  حسینہ واجد کابینہ میں شامل وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کے بیرون ملک فرار ہونے کی خبریں سامنے آنے کے بعد تمام سفارتی پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

ذرائع  کاکہنا ہے کہ   اس حوالے سے بنگلہ  دیش کی وزارت داخلہ نے امیگریشن اور پاسپورٹ حکام کو صرف زبانی  ہدایات دیں   اور باقاعدہ طور پر کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ۔ تاہم امکان ہے کہ تحریری احکامات بھی   جاری کر دیے جائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.