راولپنڈی :پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا دن ختم ہوگیا ہے ۔ پاکستان کے 448 رنز کے جواب میں بنگلہ دیش نے 27 رنز بنالیے ہیں۔ پنڈی سٹیڈیم میں پاکستان ٹیم نے کھیل کے دوسرے روز 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز سے اننگز آگے بڑھائی۔ محمد رضوان اور سعود شکیل نےذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری سکور کی۔
سعود شکیل نے 141رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ محمد رضوان 171 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔اس کے علاوہ صائم ایوب نے 56 رنز بنائے،عبد اللہ شفیق 2، کپتان شان مسعود6، بابر صفر، سلمان علی آغا نے 19 رنز اسکور کیے جبکہ شاہین 29 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔پاکستان نے 141 اوورز بیٹنگ کرکے، 6 وکٹوں کے نقصان پر 448 رنز بناکر اننگز ڈکلیئرکر دی۔بنگلادیش کی جانب سے شریفل اور حسن محمود نے2، 2 وکٹیں حاصل کیں ۔
مہمان ٹیم نے دوسرے دن کھیل کے اختتام تک پاکستان کے 448 رنز کے جواب میں بغیر کسی نقصان کے 27 رنز سکور کیے۔بنگلادیش کی جانب سے ذاکر حیسن 11 اور شادمان 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔
تبصرے بند ہیں.