اٹک:نامعلوم افراد کی سکول وین پر فائرنگ، 2 بچے جاں بحق،6 زخمی

19

اٹک:  ماڈل پولیس اسٹیشن  صدر اٹک کی حدود میں کالا چٹا پہاڑ کے دامن میں واقع گاؤں ڈھیری کوٹ کے علاقے میں نامعلوم افراد نےسکول وین پر فائرنگ کردی ۔

 

سکول وین پرفائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق جبکہ ڈرائیورسمیت 6افرادزخمی ہو گئے۔

 

افسوس ناک واقعے کے نتیجے میں دو بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ پانچ بچے اور ڈرائیور شدید زخمی ہوئے۔   لاشوں اور زخمی بچوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

 

واقعے کے بعد پولیس موقع پرپہنچ گئی، پولیس حکام کے مطابق واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گئے۔ڈی پی او اٹک  نےملزمان کی گرفتاری کیلئےٹیمیں تشکیل دےدیں۔

 

پولیس نے تمام علاقہ کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا ۔

 

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سکول وین پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

مریم نواز شریف نے دو طالبات کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و دکھ کا بھی اظہار کیا۔

تبصرے بند ہیں.