کراچی:کراچی والوں پر بجلی گرادی گئی، صارفین کو 2 روپے 59 پیسے فی یونٹ کا اضافی ٹیکہ لگے گا۔کراچی کے صارفین کے لیے بجلی دو ماہ کیلیے مہنگی کی گئی ہے۔
صارفین سے وصولی اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں ہوگی ۔ نیپرا اتھارٹی نے اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے۔مئی کے ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 59 پیسے مہنگی کی گئی ہے ۔
جون کے ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 16 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔ قیمتوں کا اطلاق تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل پر ہوگا۔
تبصرے بند ہیں.