اسلام آباد:پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
اس بارے میں ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے سکیورٹی خدشات پر جلسے کی اجازت نہیں دی۔ نوٹیفکیشن کےمطابق چیف کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔آئی جی اسلام آباد نے مختلف ایونٹس ہونےپر سکیورٹی خدشات کا اظہار کیا۔
اجلاس میں ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے جاری کیے گئے این او سی کا جائزہ لیا گیا، آئی جی اسلام آباد نے مختلف ایونٹس ہونے کی وجہ سے سکیورٹی خدشات کا اظہار کیا۔نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد پولیس تحریک انصاف کی جلسہ گاہ میں پہنچ گئی اور بتایا کہ این او سی کینسل ہوگیا ہے، اب جلسہ کی اجازت نہیں ہے
تبصرے بند ہیں.