اسلام آباد :وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کاکہنا ہے کہ امید ہے ستمبر میں آئی ایم ایف اجلاس میں پاکستان کا کیس آجائے گا۔
چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کاکہنا ہے کہ امید ہے ستمبر میں آئی ایم ایف اجلاس میں پاکستان کا کیس آجائے گا۔
محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط ہیں، اکتوبر سے پہلے ڈیپازٹ پروٹیکشن ترمیمی بل منظور کیا جانا ضروری ہے، کمیٹی کی تجویز پر اس بل کو آئندہ ہفتے پارلیمنٹ میں پیش کر دیں گے۔
تبصرے بند ہیں.