برمنگھم : کنگ چارلس کی شبیہ والا ایک پاؤنڈ کا سکہ جاری کیاگیا ہے۔ برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کی تصویر والے ایک پاؤنڈ کے 30 لاکھ سکے بینکوں اور ڈاک خانوں کو جاری کردیے گئے ہیں ۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نئے سکے کے ایک رخ پر بادشاہ کی تصویر ہے جو نئے بادشاہ کے دور کی نشاندہی کرتا ہے جب کہ دوسرے رُخ پر شہد کی مکھیوں کا جوڑا ہے۔ جس سے بادشاہ کی فطرت سے محبت چھلکتی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل جون میں شاہ چارلس کی تصویر کے ساتھ بینک نوٹ جاری کیے گئے تھے۔
یاد رہے کہ ہر سکہ رائل ہارٹیکلچرل سوسائٹی اور رائل سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف برڈز کے تعاون سے بنایا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.