اسلام آباد:نیب نے احتساب عدالت اسلام آبادمیں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف نیا توشہ خانہ ریفرنس دائر کر دیا۔
نیب کے تفتیشی افسر محسن ہارون اور کیس آفیسر وقار الحسن نے احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا، نیب کی جانب سے دائر نیا توشہ خانہ ریفرنس دو والیمز پر مشتمل ہے ۔
یاد رے کہ نیب کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 13 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا، ملزمان تفتیش کی غرض سے مجموعی طور پر 37 دن نیب کی تحویل میں رہے۔ بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کو نیب کی جانب سے سوال نامہ بھی فراہم کیا گیا تھا، دونوں ملزمان نے سوال نامے کے جوابات نیب کو جمع کروا دیئے تھے۔
تفتیش مکمل ہونے پر 19 اگست کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو جوڈیشل کردیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت کے رجسٹرار نیب کی جانب سے دائر کردہ توشہ خانہ ٹو ریفرنس کا جائزہ لیں گے، اعتراضات دور کرنے کے بعد ریفرنس احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹیو جج کو بھجوایا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.