9مئی مقدمات: بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر عدالت نے استغاثہ کو بحث کیلئے آج تین بجے طلب کر لیا
اسلام آباد: 9مئی مقدمات میں راولپنڈی پولیس کے تفتیشی افسران کی جانب سے بشری بی بی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا سے متعلق درخواستوں پر انسداد دہشتگردی عدالت نے استغاثہ کو بحث کیلئے آج دن تین بجے اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت پر طلب کر لیا ۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے استغاثہ کو بحث کے موقع پر نو مئی مقدمات سے متعلق تشکیل کردہ پولیس ٹیم عدالت پیش ہوگی، پولیس کی جانب سے بشری بی بی کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق قانونی دستاویزات تیار کر لی گئیں دستاویزات میں 9 مئی کے مختلف تھانوں میں درج مقدمات سے متعلق تفصیلات شامل ہیں۔
بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا بشری بی بی کے وکلا بیرسٹر سلمان صفدر ا محمد فیصل ملک دلائل دیں گے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اڈیالہ جیل میں اج جسمانی ریمانڈ کی استدعا سے متعلق کیس کی سماعت مقرر کر رکھی ہے۔
تبصرے بند ہیں.