اسلام آباد: ملک بھر میں بیٹری چارجنگ سٹیشنز کے قیام کے معیار کا مسودہ تیارہوگیا ہے۔
پاور ڈویژن اعلامیہ کے مطابق چارجنگ سٹیشنز کو سستی بجلی فراہم کرنے پر غور ہورہا ہے جس سے عوام سفر کرنے میں آسانی پیش ہوگی۔
وفاقی وزیر اویس لغاری کامزیدا کہنا ہے کہ چارجنگ سٹیشنز کا قیام عالمی معیار پر عمل میں لایا جائے گا۔
سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد مسودہ جلد پاور ڈویژن سے منظور کرایاجائے گا،چارجنگ سٹیشن کے لیے بجلی کے کنکشنز ترجیجی بنیاد پر دئیے جائیں گے۔
چارجنگ سٹیشن کے لیے بجلی کی سپلائی اور وولٹیج کو یقینی بنایا جائے گا،اقدامات سے پیٹرول پرچلنے والی گاڑیوں کےاخراجات میں خاطر خواہ کمی ہو گی اور عوام کے لئے آسانی ہوگی ۔
چارجنگ بیٹریز کی ٹیسٹنگ کیلئے معیاری ٹیسٹنگ سینٹرز بھی قائم کیے جائیں گے۔
یوٹیلٹیز کو نیٹ میٹرنگ سسٹم سافٹ ویئر کے ساتھ نیٹ ورک سبسکرپشنز کی تنصیب کی ضرورت ہے۔ چارجنگ سٹیشنز مقام کی نگرانی، حفاظت اور ڈیٹا کیلکولیشن کی پیشکش کرنے کے لیے چارجنگ اسٹیشنز۔ سافٹ ویئر سے متعلق الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشنوں کا خرچ تقریباً $300 فی سال آئے گا۔
تبصرے بند ہیں.