کراچی:دھابیجی پمپنگ سٹیشن سے پانی کی فراہمی چند گھنٹے بعد دوبارہ بند ہوگئی۔ اس وجہ سے شہریوں کو پانی کی قلت کا سامنا
ہے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے ایک بار پھر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا ہے۔
بجلی کے بریک ڈائون کی وجہ سے کراچی کو دھابیجی پمپنگ سٹیشن سے پانی کی فراہمی چند گھنٹے بعد دوبارہ بند ہوگئی ہے۔بجلی کا بریک ڈاؤن رات 8 بجکر 10 منٹ پر ہوا ۔ بریک ڈاؤن کے باعث پمپنگ سٹیشن کے 21 پمپ بند ہوگئے تھے۔
اس بارے میں ترجمان کاکہنا تھا کہ بریک ڈاؤن اور پانی کے بیک پریشر کے باعث پانی کی 2لائینیں پھٹ گئی تھیں، 72انچ ایم ایس کی لائن نمبر 5 اور 72انچ پی آر سی سی کی لائن نمبر پھٹ گئی تھیں۔
بجلی کے بریک ڈائون کی وجہ سے کراچی کو دھابیجی پمپنگ سٹیشن سے پانی کی فراہمی چند گھنٹے بعد دوبارہ بند ہوگئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.