پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام،3 فوجی شہید، 5 خوارج ہلاک

42

راولپنڈی:خوارجیوں کے  گروپ   کی پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش  سکیورٹی فورسز نے ناکام بنادی۔ فائرنگ
کے تبادلے میں  تین فوجی جوان شہید  ہوگئے اور    5 خارجی  جہنم واصل   ہوئے۔

شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران  نائیک عنایت خان،  لانس نائیک عمر حیات اورسپاہی وقار خان نے بہادری سے لڑتے ہوئے  شہادت کو گلے لگایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 18 اور 19 اگست کی درمیانی شب پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر خوارج کے ایک گروپ کی نقل و حرکت نوٹ کی گئی، جو دراندازی کی کوشش کر رہے تھے، سکیورٹی فورسز نے ان خوارج کو ضلع باجوڑ میں جا پکڑا۔

سکیورٹی  فورسز نے موثر طریقے سے ان خوارج کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا۔آئی ایس پی آر  کے مطابق  پاکستان کی سکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.