پچھلے تین دن سے سندھ حکومت پریشان ہے پنجاب حکومت نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کیوں دے دیا ہے:عظمی بخاری

105

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری  کاکہنا ہے کہ   پچھلے تین دن سے سندھ حکومت پریشان ہے پنجاب حکومت نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کیوں دے دیا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری  نے سعید غنی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ  پچھلے تین دن سے سندھ حکومت پریشان ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ  پنجاب حکومت نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کیوں دے دیا ہے،  بھائی پنجاب کی وزیراعلی کو اپنے صوبے کے عوام کی فکر ہے مریم نواز نے اپنے صوبے کے فنڈز سے اپنے عوام کو ریلیف دیا ہے۔

عظمی بخاری نے مزید کہاکہ   آپ حسد نہ کریں ہمت کریں اور سندھ کے عوام کو ریلیف دیں۔ عوامی ریلیف کے اقدام پر فضول قسم کی سیاست کرنا باعث تعجب ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ   مریم نواز نواز شریف کی بیٹی ہے اور نواز شریف نے ہمیشہ عوام کی بات کی ہے۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھاکہ  عوامی جماعت ہونے کے دعویدار کے تمام وزرا اور ترجمان تین دن سے عوامی ریلیف کے ہی خلاف بیانات دے رہے ہیں۔ جب آپ عوام کے دعویدار بنتے ہیں تو مشکل کی گھڑی میں عوام کو ریلیف دینے سے گھبرا کیوں رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ہمت کریں آپ بھی سندھ کے عوام کو ریلیف دیں تحریک انصاف کی لائن فالو مت کریں۔

تبصرے بند ہیں.