پارلیمنٹ ہائوس میں چوہے پکڑنے کے لیے12 لاکھ روپے کا بجٹ مختص ، شکاری بلیوں کی خدمات لینے کا فیصلہ

16

اسلام آباد : پارلیمنٹ ہائوس میں چوہے    پکڑنے کے لیے12 لاکھ روپے کا بجٹ  مختص کیاگیاہے۔ اس مقصد کے لیے    شکاری بلیوں کی خدمات لینے کا بھی فیصلہ کیاگیا ہے۔

 

ذرائع کاکہنا ہے کہ  سی ڈی اے  نے پارلیمنٹ ہاؤس میں چوہوں سے جان چھڑانے کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے اوراس کے  لیے باقاعدہ بجٹ  مختص کرنے کے ساتھ ساتھ  شکاری بلیوں کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق   پارلیمنٹ ہاؤس کی چھتوں کی سیلنگ کی وجہ سے چوہوں کی بھرمار ہے۔ تاہم ا ب ان کے خاتمے کے لیے  اہم اقدامات کئے جائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.