راولپنڈی :شادی کے دوسرے روز ہی دلہن نقدی، زیورات لے کر فرار ہوگئی۔ راولپنڈی میں دلہن کے ہاتھوں لٹنے والے شہری کی شہری کی مدعیت میں تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
متاثرہ شخص کے مطابق شادی میں خاتون کے چند رشتے داروں نے بھی شرکت کی۔ شادی کے اگلے روز خاتون والد کی بیماری کا بہانہ کرکے پھوپھی کے گھر جانے کا کہہ کر گئی اور پھر واپس نہیں آئی۔ خاتون کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق متاثرہ شخص کی عائشہ نام کی خاتون سے شادی ہوئی۔ شادی کے لیے ایک لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کے کپڑے، ڈھائی لاکھ روپے نقدی اور 3 تولے کے زیورات دئیے ، دلہن ان کو لے کر فرار ہوگئی ۔
تبصرے بند ہیں.